• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وار بازاروں میں مقررہ نرخوں پر اشیاء کی عدم فراہمی کی شکایات برقرار

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےمنگل بازاروں ایچ نائن ، آئی نائن ،میں شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا،صارفین کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر معیاری سبزیوں اور پھلوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہفتہ وار بازاروں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے،اسٹال ہولڈر اے کلاس اور بی کلاس کو مکس کر کے فروخت کرتے ہیں اعلیٰ حکام کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔بازاروں کے نرخناموں کےمطابق آلو82، پیاز 180،پیلا پیاز 150 روپے کلو، ادرک 288،لہسن320، ٹماٹر 168،سبز توری130،ٹینڈا56، لوکی 100، سفید کدو80، بھنڈی 130،کریلا 80، بینگن 68،کھیرا 52، پالک24 ، ساگ24، مٹر 136،سبز مرچ 100، شملہ 86، فراشبین63، شلغم30،مولی 20، پھول گوبھی48،بند گوبھی 78، چائنہ گوبھی 90، چقندر80، شکر قند ی110، کچالو 50،سبز دھنیا15،سالاد10، پودینہ 10،بند سلاد70روپے ، پیٹھا کدو 60، گاجر سرخ 75، جبکہ سیب کالا کلو 165 سے 200، سیب گولڈن 125سے 165،انار310، کیلا140 درجن مقرر کی گئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید