پشاور(نامہ نگار) پاکستان اور تیونس کے درمیان تعلقات کو مذید بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے ترکی اور جاپان کے بعد تیونس نے بھی صوبائی دارالحکومت پشاور میں اعزازی قونصل خانہ قائم کردیاہے، خیبرپختونخوا کے صنعت کار عماد رشید کو پشاور میں تیونس کا اعزازی قونصل جنرل مقرر مقررکیا گیاہے، اس سلسلے میں منگل کے روز پشاور میں تیونس کے نامزد قونصل جنرل عما د رشید کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب منعقدہوئی جس میں پاکستان میں تیونس کے سفیر مسٹر بورہین ایل کامل (Mr.Borhene EL Kamel )نے پشاور میں تیونس کے اعزازی قونصل خانے کا باضابطہ افتتا ح کیا،اور امید ظاہر کی پشاور مین تیونس کے نامز د اعزازی قونصل جنرل عماد رشید دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے اور تجارت کو فروغ دینے میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے۔