• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال میں 412 ملین ڈالر، رونالڈو سعودی کلب سے معاہدہ کیلئے تیار

دوحا (جنگ نیوز) کرسٹیانو رونالڈو ورلڈکپ کے بعد سعودی عرب کا رخ کرسکتے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ معاہدے کیلئے کافی حد رضامند ہوچکے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں دو سال کیلئے 412 ملین ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔ معاہدہ ہونے پر وہ 2025 تک النصر کی نمائندگی کرینگے۔ پرتگالی سپراسٹار نے ورلڈکپ سے قبل ہی انگلش کلب مانچسٹریونائیٹڈ کو خیرباد کہا تھا۔کچھ ماہ قبل کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب کی پیشکش مسترد کردی تھی مگر اب وہ اس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔دریں اثنا بدھ کے روز جنوبی کوریا کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے آخری گروپ میچ سے قبل پرتگالی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ نہیں کی۔ رونالڈو نے گھانا کے خلاف اپنے ملک کی ابتدائی جیت میں پنالٹی پر گول کیا تھا۔ پرتگال اپنے دوسرے میچ میں یوروگوئے کو 2-0 سے شکست دے کر آخری 16کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ جمعے اسے جنوبی کوریا سے مقابلہ کرنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید