• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ اگلے ہفتے فریم ورک شیئر کریگا

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اگلے ہفتے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ سیلاب کے بعد بحالی، تعمیر نو پر مبنی ( آر ایف ایس 4) کا ایک جامع فریم ورک شیئر کرے گی تاکہ اسے باقاعدہ طور پر ڈونرز کانفرنس میں پیش کیا جائے جس کا انعقاد اگلے سال جنوری میں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ڈونرز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے جوائنٹ سیکرٹری ، ممبر انفراسٹرکچر ، بین الاقوامی شراکت داروں اور تمام سفارت خانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے جامع فریم ورک شراکت داروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ وہ اس کا مطالعہ کر سکیں اور ان کی قیمتی آراء سے وزارت منصوبہ بندی کو مدد ملے گی جسے باقاعدہ طور پر جنوری میں ہونی والی ڈونرز کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے بین الاقوامی شراکت داروں پر بحالی کے مرحلے میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈونرز نے سیلاب کے فوراً بعد ریسکیو میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان امید کرتا ہے کہ یہ سلسلہ اگلے مرحلے میں جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید