• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جیلوں کا دورہ، 2اسیران کی رہائی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل نے جوڈیشل آفیسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا ۔ کچن اسیران اور ہسپتال کا معائنہ کیا اور معمولی مقدمات میں ملوث 2اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اسیران کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نیو سنٹرل جیل کا دورہ کیا ، انہوں نے بیرکوں اور نو عمر وارڈ کا جائزہ لیا اور  قیدیوں سے ملاقات میں ان کے مسائل   کے حل کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر سینئر سول جج مسعود احمد فریدی ، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل شہرام خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید