• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامکمل کورم پر الیکشن کمیشن کے اقدامات، سیکرٹری بلدیات کو جواب جمع کرانے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اس کے اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل کی درخواست پر آئندہ سماعت پر سیکریٹری بلدیات کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، درخواست کی سماعت پر سیکریٹری بلدیات کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیئے کہ اگر سیکریٹری بلدیات کا جواب جمع نہ ہوا تو کارروائی کا حکم دیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاء آفیسر عبداللہ ہنجرا نے الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے، حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے نمائندے نہیں تھے، عدالت نے درخواست کی سماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید