• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں احتجاج کے دوران ہلاکتیں بڑھ کر448 ہوگئیں

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہروں کے خلاف کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 448ہوگئی۔ ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس گروپ (آئی ایچ آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے 448افراد میں سے 60کی عمریں 18 سال سے کم تھیں، ان میں 9لڑکیاں اور 29خواتین شامل ہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران زیادہ تر ہلاکتیں ملک کے نسلی اقلیتی علاقوں میں ہوئی ہیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 16افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے 12کردآبادی والے علاقوں میں مارے گئے ۔
یورپ سے سے مزید