• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے ایرانیوں کی ملک بدری غیر معینہ مدت تک روک دی

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن ریاستوں کے وزرائے داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم ایرانیوں کی ملک بدری کا سلسلہ غیر معینہ مدت تک روکنے پر اتفاق کرلیا۔ یہ فیصلہ ایران میں مظاہرین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ریاست باویریا کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صرف خطرناک افراد اور بڑے مجرمان کی ملک بدری پر ہی غور کیا جائے گا وزیر داخلہ ہیرمان جرمن ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کی سربراہی کر رہے تھے۔ یہ اجلاس وفاقی اور علاقائی حکومتی ارکان کے سربراہ اجلاس سے ایک روز قبل منعقد کیا گیاتھا۔
یورپ سے سے مزید