کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو خفیہ طور پر چار وزارتوں کے قلمدان رکھنے پر پارلیمنٹ نے سرزنش کردی۔ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے خلاف انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر چار وزارتوں کا قلمدان مشترکہ طور پر اپنے پاس رکھا۔