• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر کوئی پابندی نہیں، اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ، ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر قطعی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بعض غلط اطلاعات کی وضاحت کرئے کہا ہے کہ تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر اس نے کوئی پابندی عائد کی ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے خام تیل، ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے یا کنٹریکٹس پر کوئی پابندی (زبانی یا کسی اور طرح) عائد نہیں کی ہے۔ اس طرح کی غلط اطلاعات منفی مقاصد کے تحت مارکیٹ میں غیریقینی پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جارہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید