نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نے جمعرات کے روز جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھال لی ہے، انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے بالواسطہ طور پر یوکرین پر حملہ کرنے والے اپنے دیرینہ دوست ملک روس پر تنقید کی ہے.
ان کا کہنا ہے کہ خوراک، کھاد اور طبی مصنوعات کی عالمی ترسیل غیر سیاسی بنانے کے خواہاں ہیں۔
برطانوی اخبار میں لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں مودی نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں اپنی بقا کیلئے جنگ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا دور جنگ کا دور نہیں ہونا چاہئے.
ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔ یوکرین کو یورپ کیلئے خوراک کا مرکز قرار دیا جاتا ہے اور یوکرین جنگ کے بعد سے آئے روز یوکرین سے گندم اور ترسیل متاثر ہوتی ہے جس سے عالمی غذائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔