• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کےایجنڈے کوکامیاب نہیں ہونے دینگے،غزالی سلیم بٹ

لاہور(خصوصی نمائندہ ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سنئیر نائب صدر ممبر پنجاب اسمبلی و فخر شمالی لاہور غزالی سلیم بٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی جتنی چاہیں چالیں چل لیں اور ملک کے خلاف سازشیں کر لیں اب یہ کبھی لاڈلہ نہیں بن سکے گا، ملک میں انتشار کی سیاست اور اداروں کو تقسیم کرنے ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔
لاہور سے مزید