اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انفورسمنٹ عملہ نےمختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ۔سیکٹر G-6 آبپارہ GTS اڈہ میں غیر قانونی کھوکھا گرا دیا گیا۔ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیکٹر H-13 میں عمارتوں کو سر بمہر کیا گیا۔ بری امام میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی میں دو چاردیواریاں ، سیکٹر G-9 نیلم روڈ پر متعدد مکانوں سے باہر لان، لوہے کی فنس وغیرہ گرائی گئیں۔ مارگلہ روڈ پر مقامی لوگوں کی طرف سے بند کرایا گیا روڈ کا تعمیراتی کام جاری کروا دیا۔