• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پانچ گاڑیوں، 17 موٹرسائیکلوں، زیورات، موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز اورنقدی جبکہ اسلام آباد کے شہری تین گاڑیوں، سات موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اوردیگر قیمتی اشیاءسے محروم ہوگئے ۔تھانہ بنی کے علاقہ چاندنی چوک میں تین موٹرسائیکل سوار بلغ شیر اوراس کے دوست سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور 57ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں بس سٹینڈ میں محمد فرید اپنی گاڑی میں سو رہا تھا کہ 2افراد گاڑی میں داخل ہوئے جو اس سے زبردستی دال، اخروٹ اور 2 موبائل کل مالیتی سامان 20ہزار روپے چھین کر لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں ہولی فیملی کے قریب تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر امین اختر سے 2موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ دیگر وارداتیں تھانہ صدرواہ ، پیرودھائی ، وارث خان ، نیو ٹاؤن، کینٹ آراے بازار ، صدربیرونی، ترنول ، تھانہ انڈسٹرل ایریا، کورال ، کراچی کمپنی، انڈسٹریل ایریا ، آبپارہ ، شالیمار ، شمس کالونی اور ترنول کی حدود میں ہوئیں۔ 
اسلام آباد سے مزید