• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکا اور بھارت کو جنگی مشقوں پر انتباہ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کواپنے مفادات کاتحفظ کرنے کاحق حاصل ہے۔
یورپ سے سے مزید