کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجاہد کالونی میں کارروائی کو روکا جائے۔جمعہ کو پی ڈی ایم کے سربراہ سے مجاہد کالونی کراچی کے متاثرین کے وفد نے ملاقات کی ، متاثرین نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے متاثرین کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ متاثرین کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں پر سندھ حکومت سے بات کرونگا۔ جے یوآئی روز اول سے متاثرین کے شانہ بشانہ رہی، سندھ حکومت متاثرین کو فی الفور اعتماد میں لے اور مزید کارروائی روکے۔