لاہور(خصوصی رپورٹر)متحدہ علماءبورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا خواتین کے بارے میں گھٹیا بیان انکی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نفرت،جھوٹ اور بہتان کا چلتا پھرتا نمونہ اور اسلام کے نام پہ بدنما داغ ہے۔فضل الرحمان اقتدارِ کے لالچ اور کرپٹ حکمرانوں کی چاپلوسی میں اسلامی اقدار بھی بھول چکے ہیں ۔پورا پاکستان فضل الرحمان کی بدترین زبان درازی پر کانوں کو ہاتھ لگا رہا ہے،فضل الرحمان خواتین کی توہین پر پوری قوم سے معافی مانگیں ورنہ انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے ۔