تہران (نیوز ڈیسک) عراقی وزیر اعظم شیاع سودانی ایران پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور مذہبی رہنما خامنہ ای سے ملاقات کی۔ تہران میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں سے متعلق تحفظات اور دفاعی امور زیر بحث آئے۔ ایران کی جانب سے عراق میں کردوں پر بم باری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہے۔ بات چیت کے دوران عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ عراقی سرزمین کو ایران کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔