• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کے رہنماؤں کی مرزا فیصل محمود سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

لندن ( پ ر )پی ایس پی کے رہنمائوں نے مرزا فیصل محمود سےانکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ پاک سرز مين پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی،مرکزی سیکریٹری اطلات آسیہ اسحاق ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری شمشاد صدیقی اور محمد رضا نےپی ایس پی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پارٹی کا ایک ایک فرد آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے ، دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپکی والدہ کی مغفرت فرمائے اور انکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور لواحقين کو صدمہ برداشت کرنے اورصبر و جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے۔

یورپ سے سے مزید