• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی حزب اللّٰہ سے تعلق پر 2 کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے لبنانی حزب اللہ کو مدد فراہم کرنے پر 2کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں مقیم 2افراد اور 2کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ حزب اللہ کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں سہولت کاری میں ملوث ایک اور شخص کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ پابندیوں کے تحت ان افراد کے بیرون ملک اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور ان کے سفر پر پابندی ہوگی ۔محکمہ خزانہ کے مطابق جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سے ایک عادل محمد منصور حزب اللہ کے زیر انتظام ایک نیم مالیاتی ادارے کی قیادت کرتا تھا۔ اس کے علاوہ حسن خلیل حزب اللہ کے لیے ہتھیار خریدنے کے لیے سہولت کاری میں ملوث ہے۔ گزشتہ ماہ بھی امریکا نے تیل کی اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ حزب اللہ اور ایرانی قدس فورس کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھاہے ۔

یورپ سے سے مزید