• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ میں انگلش بولر گیند کو پسینہ لگاتے رہے

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جوروٹ ،بولر جیک لیچ کے سر کا پسینہ گیند کو لگاتے رہے۔روٹ کی اس دلچسپ حرکت پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور خوب قہقہے لگائے جب کہ ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن کو مذاقاً کہا کہ آپ میری طرف نہ دیکھیں۔ جیک لیچ جو کہ دھوپ سے بچنے کے لیے کیپ پہنے ہوئے تھے ان کی کیپ اتار کر گیند کو ان کے سر پر مختلف جگہوں پر رگڑا تاکہ وہ صاف اور چمک سکے۔جو روٹ نے اپنا کام مکمل ہونے کے بعد جیک لیچ کو واپس کیپ بھی پہنائی اور آگے چلے گئے۔

اسپورٹس سے مزید