• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں واقع کیٹل فارم سے نوجوان کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کی شناخت 25 سالہ جمال الدین ولد زبیر کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی کی موت طبعی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 سے 57 برس کے درمیان ہے،متوفی نشے کا عادی تھا تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے لاش کو سردخانے منتقل کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید