• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد میں گاڑیوں سے سائیڈ گلاس اور قیمتی سامان چوری کرنیوالا گروہ سرگرم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عزیز آباد میں گاڑیوں سے سائیڈ گلاس اور قیمتی سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا۔پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔عزیز آباد نمبر 2 میں بھی اس طرح کی ایک واردات سامنے آئی ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل ملزمان کو صبح سویرے گلی میں آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے،ملزمان نے ایک گاڑی کا سائیڈ گلاس توڑا اور فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واردات دو روز قبل ہوئی تھی تاہم ملزمان کی گرفتاری کے سوال پر پولیس کچھ نہ بتاسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید