• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظرہیں، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظرہیں 27 کلومیٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے،وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی،ملاقات میں اسمبلی کے قواعد وضوابط، قانونی و آئینی امور اور ٹیکنیکل پہلوئوں پر تبادلہ خیال اور غور کیا گیا اور اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا عزم کیا گیا،انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل عمران خان کے اشارے کی منتظر ہیں جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید