• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی) جاپان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق جاپان میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے109,591نئے کیس رپورٹ ہوئے، جو کہ جمعہ سے 337کم ہیں۔ ٹوکیو میں 13,321 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ جمعہ سے 2,077 زیادہ ہیں۔ ٹوکیو میں شدید علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل ہونے والے متاثرہ افراد کی تعداد 20 تھی، جو جمعہ سے تبدیل نہیں ہوئی۔ ملک بھر میں تعداد 341 تھی، جو جمعہ سے آٹھ کم ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 180 تھی۔
اہم خبریں سے مزید