• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین آگاہی میں نکاسی آب کی شکایات، فوری پمپ لگانے کا حکم

املتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا جواد کلیم اللہ نے کہا ہے کہ حسین آگاہی کا علاقہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے نکاسی آب کی شکایت کے ازالے کیلئے تمام ممکنہ دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے خیام سنیما چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک بوسیدہ سیوریج لائن تبدیلی کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد لوہاری گیٹ چوک تا ریواڑی سوئٹ حسین آگاہی چوک تک بھی سیوریج لائن تبدیل کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں تاجر برادری کو مکمل اعتماد میں لینے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار حسین آگاہی اور ہٹھار روڈ پر سیوریج شکایت ملنے پر موقع کا دورہ جبکہ واٹر ورکس روڈ پر سیوریج لائن تبدیلی کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کیے ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے اس دوران ڈسپوزل اسٹیشن اور سیوریج ڈویژنوں کے افسران کو موقع پر طلب کر لیا۔
ملتان سے مزید