• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر غلام علی کی کوششوں سے تجارت کو فروغ ملے گا، صالح محمد خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے بزرگ رہنما اور مزار قائداعظم فاتحہ خوانی کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ صالح محمد خان نے سیاسی رہنما حاجی غلا م علی کو گورنر مقررکرنے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف عوام بلکہ علمائے کرام طلبا نوجوانوں مزدوروں اور تاجروں میں بھی بے حد مقبول ہیںان کی تعیناتی سے عوام اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ باصلاحیت ذہین اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں ان کی تعیناتی سے خیبر پختونخوا کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا جبکہ ان کی کوششوں سے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت میں دوریوں کا خاتمہ بھی ہو گا ۔ان کی کوششوں سے صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس سے صوبے میں غربت بدحالی و بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بےلوث خدمت حاجی غلام علی کا مشن ہے۔انہوں نے نئے آرمی چیف کی میرٹ پر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔
پشاور سے مزید