• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کا اڈیالہ جیل کا دورہ، اسیر وں کے مسائل سنے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) تین رکنی وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم نے سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی انسپکشن ٹیم نے جیل کادوروزہ تفصیلی دورہ کرکے حالات وواقعات کاجائزہ لیا۔ اڈیالہ جیل میں گزشتہ کچھ عرصہ سے اسیروں پرمبینہ تشدد ،بعض ملازمین کی جانب سے رشوت لینے اوردیگربے قاعدگیوں کے سلسلے میںڈپٹی سیکرٹری برائے پنجاب جیل خانہ جات ہوم ڈیپارٹمنٹ شرجیل وٹو،ڈی آئی جی جیل خانہ نویدرؤف اورڈپٹی ڈائریکٹرہیومن رائٹس اینڈمینارٹی افئیرزمحمدیوسف پرمشتمل چیف منسٹرانسپکشن ٹیم جمعرات اورجمعہ کوسینٹرل جیل راولپنڈی کے دورے کے دوران جیل ہسپتال ،سزائے موت کی چکیوں ،قصوری چکیوں ،خواتین وارڈ،نوعمراسیروں کی وارڈ،قیدیوں کی بارکوں اورحوالاتیوں کی بارکوںمیں بھی گئی جہاں ٹیم کے ارکان نے اسیروں سے فرداًفرداً بات چیت کی اوران کے مسائل سنے،انسپکشن ٹیم نے جیل انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اوران کامؤقف معلوم کیا ۔ذرائع کاکہناہے امتیازبی بی بنام سیکرٹری انسانی حقوق رٹ پٹیشن کے حوالے سےانسپکشن ٹیم کواڈیالہ جیل بھجوایاگیاتھا، ٹیم کو جیل کی صورت حال بارے تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید