• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پیشہ ور بھکاریوں کے 205 سہولت کار گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) رواں سال سیف سٹی کیمروں اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے 205پیشہ ور بھکاریوں کے سہولت کاروں کی گرفتار ی عمل میں لا تے ہو ئے 81 مقدمات درج کیے گئے ۔کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ نے زونل ڈی پی اوز کو پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے تھے ،اس سلسلے میں پو لیس ٹیموں نے سیف سٹی کے کیمروں اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے رواں سال کے دوران 205سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔ ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کی شناخت سیف سٹی کیمروں اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے جاری ہے، علاوہ ازیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو بھیک منگوانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کر دیتے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ بھکاریوں کے روپ میں بہت سے جرائم پیشہ افرادمختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں،اس حوالے سےتمام زونل ڈی پی اوزکو بھی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔