• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیک ویو پارک میں ون ویلنگ 19 موٹرسائیکل سوارپکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لیک ویوپارک میں ون ویلنگ کرنے والے 19موٹرسائیکل سواروں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ کو سب انسپکٹرغلام جیلانی نے بتایاکہ نوجوان لڑکوں کی ٹولیاں کافی تعداد میں موٹرسائیکلوں پر سوا ر ہوکر لیک ویو پارک میں موٹرسائیکلوں کو بے ہنگم اندا ز میں چلا کر عوا م کیلئے باعث تکلیف بن رہے تھے اور تیز رفتاری سے ون ویلنگ کررہے تھے ۔ 19ملزموں کو قابوکرلیاگیا جنہوں نے اپنے نام اسد ولد شوکت اقبال ، زاہد ، فیصل ولد عبدالخالق ، محمد اسماعیل ، فاروق ، نقیب اللہ ولد محمد نبی ، شاہد اللہ ولد شیر محمد ، عصمت اللہ ولد شفیق ، احمد شاہ ولد اصغر خان ، محمد عدنان ولد محمد یامین ، جنید ولد محمد بشیر ، حمزہ ولد شفیق ، محمد سالک ولد محمد صدیق، نعمت اللہ ولد محمد صدیق، جبار خان ولد محمد خان ، فرمان خان ولد عزیز الرحمٰن، اشرف ولد شمس الحق،اسامہ ولد نادر خان ، لال بادشاہ ولد بسم اللہ بتائے ۔
اسلام آباد سے مزید