• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپلائی چین کے مسائل 2022 میں اخراجات زندگی بہت زیادہ بڑھ گئے

لندن( نیوز ڈیسک)ہر ماہ کے آغاز پر بلوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔طرز زندگی کے اخراجات میں 2022 کے دوران واقعی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے اور کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کے نتیجے میں طرز زندگی کے اخراجات میں 8.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ، روس پر مغربی پابندیوں اور چین کی زیرو کوویڈ پالیسیوں کے نتیجے میں سپلائی چین کے مسائل پیدا ہوئے جب کہ مختلف ملکوں میں شرح سود میں ریکارڈ اضافے اور دیگر تبدیلیوں سے دنیا بھر میں طرز زندگی کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہم اس کا اثر رواں سال کی فہرست میں دیکھ سکتے ہیں۔ سروے میں 172 شہروں میں قیمتوں میں ہونے والا اوسط اضافہ 20 سال میں سب سے زیادہ تھا، خاص طور پر خوراک اور گھریلو اشیا سب سے زیادہ مہنگی ہوئیں۔

یورپ سے سے مزید