• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ: ہاتھیوں کا تحفظ کرنے والے کارکن کے قتل میں ملوث 11 افراد کو سزائے موت

ڈوڈوما(نیوز ڈیسک)تنزانیہ میں ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم کار وائن لوٹر کو قتل کر نے والے 11 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں وائن لوٹر نامی شخص کو 2017 میں قتل کردیا گیا تھا۔ وین لوٹر ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف سرگرم تھے اور ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے ایک فاؤنڈیش کی بنیاد بھی رکھی تھی۔اس فاؤنڈیشن نے ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کافی کام کیا جس کے باعث غیر قانونی شکار کرکے ہاتھی دانت بیچنے کے دھندے میں ملوث مافیا کے کارندوں نے انھیں اُس وقت گھات لگا کر قتل کردیا تھا جب وہ ٹیکسی میں گھر جا رہے تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو حراست میں لیا تھا اور 4 برسوں سے ٹرائل جاری تھا۔ ہائی کورٹ کی جج لیلیٰ مگونیا نے الزام ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔
یورپ سے سے مزید