• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردو یونیورسٹی، تلاش کمیٹی کی مکمل تشکیل کیلئے سینیٹ اجلاس طلب

کراچی(سید محمد عسکری) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میں تلاش کمیٹی میں 2؍ اساتذہ کی نمائندگی کیلئے سینیٹ کا اجلاس بدھ 7؍ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئر سینیٹ اے کیو خلیل کریں گے، یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے تلاش کمیٹی میں دو اساتذہ شعبہ حیوانیات کے سید اخلاق حسین اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے شیخ کاشف رفعت کے ناموں کی منظوریدی تھی جن کے ناموں کی اب توثیق سینیٹ سے کی جائے گی۔ اجلاس میں سینیٹ کے 6؍ نئے ارکان کے تقرر کے ناموں کی بھی منظوری دی جائے گی ان 6؍ ارکان کیلئے تقرر کے لیے تین تین ناموں پر مشتمل پینلز کا انتخاب نامزد کمیٹی پہلے کرچکی ہے۔ پہلے پینل میں اے کیو خلیل، احمد شاہ، سعید اللہ والا کے نام شامل ہیں۔ دوسرے پینل میں آصف زبیری، ڈاکٹر ریاض شیخ اور شکیل الرحمٰن شامل ہیں۔ تیسرے پینل میں شمیم احمد مہناز رحمان اور زہیر عشیر شامل ہیں اور چوتھے پینل میں ڈاکٹر جنید زیدی، ڈاکٹر ہما بقائی اور جسٹس(ر) فہیم صدیقی شامل ہیں جبکہ اساتذہ کے دو پینلز میں ڈاکٹر سید اخلاق حسین، شیخ کاشف رفعت اور محمد صارف شامل ہیں ، دوسرا پینل ڈاکٹر کمال حیدر، ڈاکٹر عمران انور منیر اور روشن علی پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ سینیٹ کے 6؍ ارکان ڈاکٹر توصیف احمد، ڈاکٹر اے کیو خلیل، شکیل الرحمان، صادق صلاح الدین، ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر طاہر علی کی مدت 9دسمبر کو مکمل ہوجائے گی۔ اجلاس میں 2؍ ارکان سنڈیکٹ ڈاکٹر شاہد اقبال اور ڈاکٹر حافظ عبدالرشید کے ناموں کی توثیق بھی کی جائے گی ۔ ٹائم پے اسکیل کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید