• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ڈی پی کی ضلعی کونسل تحلیل، 16 دسمبر کو انتخابات کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان کے مطابق پارٹی کے ضلعی کونسل کی مدت پوری ہونے پر توڑ کر 2024-2022 کیلئے انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیاہے، الیکشن کمیٹی کے چئیرمین مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن اسمبلی قادر نائل کو مقرر کیا گیا جبکہ ارکان میں غلام علی ہزارہ، مرکزی کونسل محمد اسماعیل چنگیزی، محترمہ سیما سحر اور عصمت یاری ہونگے، الیکشن کمیٹی نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جسکے مطابق 7 دسمبر سے 10 دسمبر تک کاغذات نامزدگی مرکزی اور ہزارہ ٹان کے دفاتر میں شام 6 بجے سے 8 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے امیدوار کیلئے پارٹی آئین کے مطابق الیکشن لڑنے کے لئے اہل ہونا اور الیکشن ضوابط و قواعد پوری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 دسمبر کو ہوگی جبکہ 11 دسمبر کو انتخابی نشانات دئیے جائیں گے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کیلئے 12 دسمبر سے 15 دسمبر تک کا وقت دیاگیاہے، 16 دسمبر کو انتخابات ہونگے، ووٹ ڈالنے کا حق مخصوص عہدیداران کو حاصل ہے جس کا طریقہ کار پارٹی آئین میں درج ہے۔
کوئٹہ سے مزید