• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ کی کل تک تعریفیں کرنیوالے آج زہر اگل رہے ہیں، ن لیگ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”یوٹرن خان“رکھ لینا چاہیے۔کل تک جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتے تھے آج انکے خلاف زہر اگل رہے ہیں ۔ ۔ مسلم لیگ(ن)لاہور کے نائب صدر میاں ذوالفقار حسین راٹھور نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ہرمرحلے پرسیاسی بصیرت ،آئینی استقامت اورجمہوری مزاحمت مستحسن ہے ، وہ پنجاب میں آمرانہ طرز حکومت کوللکارتے اورپچھاڑتے رہیں گے۔ ۔ عوام نے پی ٹی آئی کواسمبلیاں توڑنے کامینڈیٹ نہیں دیا تھا ۔