• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(اے پی پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 130,000 میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے اور سی پیک ’’پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ‘‘ کو’’پاکستان انرجی ریوالونگ اکاؤنٹ‘‘ میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

فیصلہ کیا گیا کہ گوادر پورٹ سے اندرون ملک نقل و حمل پر کوئی بھی اضافی لاگت پاسکو برداشت کرے گی جس کی وصولی اس وقت صوبوں سے کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے 30نومبر 2022کو کھولے گئے 7ویں بین الاقوامی گندم کے ٹینڈر 2022کے ایوارڈ پر ایک سمری پیش کی۔

 7ویں بین الاقوامی ٹینڈر اور جی ٹو جی پیشکش کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے میسرز سیریل کراپ ٹریڈنگ کی سب سے کم بولی کی منظوری دی۔

 16دسمبر 2022اور 8فروری 2023سے کھیپ کی مدت کے لیے کراچی کی بندرگاہوں پر 130,000میٹرک ٹن کی فراہمی کے لیے 372ملین ڈالر ج ٹو جی کی بنیاد پر روس کی پیشکش کی منظوری بھی دی۔

اہم خبریں سے مزید