• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری ہوا کی رپورٹ، کراچی، اسلام آباد کی درجہ بندی سب سے کم

کراچی (آئی این پی) ہوا کے معیار سے متعلق کلین ائیر ایشیاء کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان سمیت تقریباً نصف ایشیائی ممالک میں موجودہ ہوا کا معیار مقامی پیمانے کے مطابق نہیں ،مشرقی ایشیا کے بڑے شہروں میں ہوا کا معیارگزشتہ دہائی کے دوران بہتر ہوا ، جنوبی ایشیاء میں کراچی اور اسلام آباد کی درجہ بندی سب سے کم رہی۔ کلین ایئر ایشیا (سی سی اے) ایک بین الاقوامی این جی او ہے جو پورے ایشیا میں ہوا کے بہتر معیار اور صحت مند شہروں کے لیے کام کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2018ء سے 2021ء تک دنیا کے بڑے شہروں کی نسبت پی ایم 2.5کے تناسب میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ میں ایشیا، کچھ یورپی ممالک اور امریکہ میں ہوا کے معیار کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید