• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی(این این آئی)پولیس نے 29 سالہ فیکٹری ملازم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، جہاں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 29سالہ فیکٹری ملازم کو بے لگام پولیس اہلکاروں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ نوجوان وحید حسین کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اہل خانہ نے بتایا کہ دو روز قبل اورنگی کے علاقے رئیس امروہی میں رات گئے اہلکاروں نے گھر سے وحید کو حراست میں لیا۔

ملک بھر سے سے مزید