راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں۔ حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔ اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دےگا۔ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی۔ حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔ الیکشن 2ماہ قبل ہوں یا بعد میں، پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔