• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز پاکستانی کی جعلسازی سے فروخت کردہ اراضی کا قبضہ واپس دلادیا گیا

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی کے رہائشی اوور سیز پاکستانی کی آن لائن درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے پانچ کروڑ روپے مالیت کی فروخت کردہ اسکی اراضی کا قبضہ واپس دلادیا گیا۔ اوور سیز پاکستانی کی آن لائن شکایت موصول ہوئی تھی کہ چند جعل ساز افراد نے سائل کا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے جعلی پاور آف اٹارنی رجسٹرڈ کروائی، اور پھر اسی پاور آف اٹارنی کے ذریعے سائل کی فتح جنگ میں واقع قیمتی اراضی رقبہ تعداد 45 کنال 17 مرلہ جس کی مالیت تقریباََ 5کروڑ روپے بنتی ہے جعل سازی کے ساتھ فروخت کر دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید