• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 12 دسمبر سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا

پشاور ( وقائع نگار )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی دارلحکومت پشاور میں12 دسمبر سے ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی زیرصدارت صفائی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق سمیت انتظامی افسران، محکمہ تعلیم، ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے، لوکل گورنمنٹ، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 12 دسمبر سے شروع ہونے والی مہم کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ صفائی مہم کے دوران بازاروں میں آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا اورمعمول کی صفائی کے ساتھ خصوصی صفائی مہم بھی جاری رہے گی اور عوام کو صفائی کے بارے میں آگاہی دی جائے گی اور دکانداروں کو ہدایت کی جائے گی کہ بازاروں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور پشاور بھر میں سڑکوں کے کناروں پر کوڑا کرکٹ اور دیگر مواد اُٹھایا جائے گا اور نالیوں کی بھی صفائیاں کی جائیں گی اور سرکاری دفاتر میں بھی صفائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا اور سکولوں میں طلباء و طالبات کی صفائی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام محکموں کے افسران کو صفائی مہم کے حوالے سے ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی اوران کو صفائی مہم میں بھر پور حصہ لینے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران اپنے علاقوں میں صفائی مہم کی خود نگرانی کر یں گے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم کے دوران عملہ صفائی سے تعاون کریں اور گلی و محلوں میں کوڑا کرکٹ و گند نہ پھینکیںاوراس مہم کو کامیاب بنانے اور پشاور کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہم سب کے تعاون سے ہی صفائی مہم کو کامیاب بنایاجا سکے گا
پشاور سے مزید