• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت مذاکرات کا آغاز کریں، ڈین روسل

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت مزاکرات کا آغاز کریں ، پاکستان اور بھارت انسانی ہمدری کی بنیاد پر کشمیر کے دونوں اطراف عوام کو آپس میں ملنے دیں ۔ ان خیالات کا اظہار وٹفورڈ سے ممبر پارلیمنٹ ڈین روسل نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا برطانیہ اپنے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانیوں کا برطانیہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ ایک مثبت تجویز ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک کشمیر کے دونوں اطراف کی اسمبلیوں کے مشترکہ اجلاس ہونے چاہئیں تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ اقوام متحدہ اس سلسلے میں کشمیر ی قیادت اور پاکستان اور بھارت کے ساتھ مزاکرات کا آغاز کریں، انہوں نے کہا بھارت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے 24 نشستیں مخصوص کی ہیں اور آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے 12 نشستیں اگر موجود ہیں تو پھر سیز فائر ختم کی جائے ۔ کشمیر کے دونوں اطراف مشترکہ اسمبلی کے لیے نمائندوں کو ایک اسمبلی میں بیٹھنے کا موقع دیا جائے ، اس سے امن کے راستے نکلیں گے ۔ دونوں اطراف کی اسمبلیوں کا مشترکہ اجلاس بلانے سے باہمی اعتماد ، رواداری کو فروغ حاصل ہو گا، بھارت ھٹ دھرمی سے کام نہ لے ،بھارت کو پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت پڑوسی ملک ہیں ، ایک اور سوال کے جواب میں ممبر پارلیمنٹ ڈین روسل نے کہا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری کمیونٹی سے ہر مثبت تجویز پر تبادلہ خیالات کے لیے حاضر ہوں ۔ ممبر آف پارلیمنٹ ڈین روسل نے کہا کشمیر دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سر فہرست ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی زمہ داریاں پوری کرے۔

یورپ سے سے مزید