• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 محلہ بلیاں کے عوام محمد علی راٹھور کو کامیاب بنائیں، آصف نسیم راٹھور

بریڈ فورڈ ( پ ر) چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اور پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے کوٹلی آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ حلقہ نمبر 5 محلہ بلیاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہردلعزیز جیالے اور بے باک اُمیدوار محمد علی راٹھور خدائی خدمتگار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں کیونکہ یہ امیدوار ایسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہے جس کے بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آزادی کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا ببانگ دہل اعلان کیا تھا، کشمیری عوام کی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے والہانہ محبت و عقیدت اور پیار کا منہ بولتا ایک ثبوت مظفر آباد آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عوام نے زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا علاوہ ازیں چیف آرگنائزر نے کہا کہ محمد علی راٹھور ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہے کہ جن کے آباء و اجداد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام سے لے کر آج تک قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہر مشکل موقع پر پارٹی کیلئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہوئے بے مثال قربانیاں دیں، شہید بے نظیر بھٹو کی لیاقت باغ شہادت کے موقع پراس خاندان کے سر فروش بہادر نوجوان کالا خان نے شہادت کی صورت میں موت کو گلے لگایا۔ آصف راٹھور نے کہا کہ بہادر نوجوان محمد علی راٹھور کی رگوں میں پارٹی کیلئے قربان ہونے والے شہدا کا خون ہے، یہ نوجوان انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی عوام کی خدمت سرانجام دے گا۔
یورپ سے سے مزید