لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے کچھ کھانے یکساں طور پر پسند کیے جاتے ہیں جن میں چکن قورمہ بھی شامل ہے۔ شاید اسی لیے دونوں خطے کے لوگ برطانیہ میں ہونے والی اس کی توہین پر آگ بگولہ ہوگئے۔برطانوی فوڈ نیٹ ورک ٹیسٹی یو کے نے 3دسمبر کو قورمہ بنانے کی ویڈیو جاری کی جس کے بعد لڑائی جھگڑا بھول کر قورمے کی توہین پر پاکستان اور بھارت ایک پیج پر آگئے۔ٹوئٹر پر آکر کسی نے لکھا ایک ڈش نے ہی پاکستان اور بھارت کو متحد کردیا۔ایک اکاؤنٹ سے ویڈیو کے لیے لکھا گیا کہ ہمارے قورمے کی توہین کرنے پر آپ لوگوں پر مقدمہ ہونا چاہیے، یہ بہت ہی دردناک ہے۔ایک پاکستانی نے تو فرطِ جذبات میں آکر اصل قورمے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا اگر تمہاری ڈش قورمہ ہے تو یہ فش اینڈ چپس ہے۔ ایک شخص نے ویڈیو پر لکھا کہ مرغی نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کائنات ہی چھوڑ دی ہے۔اس کے علاوہ بھی سیکڑوں لوگوں نے ویڈیو پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔