• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل نے برطانیہ اور سات یورپی ملکوں میں سیلف ریپیئر سروس شروع کر دی

لندن ( پی اے )ایپل نے منگل سے برطانیہ اور دیگر سات یورپی ملکوں کیلئے سیلف ریپیئر سروس شروع کردی ہے۔ آئی فون 12 اور 13 کے کنزیومرز اور کچھ میک بک اونرز پرزے اور ٹولز خرید کر اور آن لائن ٹیوٹوریل دیکھ کر اپنے آلات خود ٹھیک کر سکیں گے۔ ٹیک کمپنی نے متنبہ کیا کہ اگر مرمت غلط ہو جاتی ہے تو کوئی بھی موجودہ وارنٹی اب موثر نہیں رہے گی ۔ ایپل نے کمپینرز کے دباؤ کے بعد نومبر 2021 میں امریکہ میں یہ سروس شروع کی تھی ۔ رائٹ ٹو ریٹیئر موومنٹ کے ارکان پراسس کو ایکسرسائز کرنے کے حوالے سے ایپل کے سخت کنٹرول کی وجہ سے فرسٹریشن میں مبتلا تھے جن کے بارے ان کاکہنا تھا کہ اس سے انڈی پینڈنٹ شاپس کو نقصان پہنچا اور کنزیومرز فالٹس کو ٹھیک کرنا مہنگا ہو گیا ہے ۔ تاہم یو ایس سروس اوسط کنزیومرز کے انتظام کرنے کیلئے خاصی کشکل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیکنالوجی جرنلسٹ برائن چن نے نیویارک ٹائمز میں اپنے آئی فون 12 کی خود مرمت کرنے کی کوشش کو تباہی کے طور پر بیان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا کہ میں نے اپنے آئی فون کی سکرین کو ایک ناقابل واپسی غلطی کے نتیجے میں سیکنڈ میں تباہ کر دیا ۔ ایپل کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیمز نے کہا کہ کنزیومرز کے پاس محفوظ ‘ قابل اعتماد اور محفوظ مرمت کیلئے بہت سے آپشنز ہونے چاہئیں لیکن فرم کا موقف ہے کہ صرف ان لوگوں کو ہی اس کی کوشش کرنی چاہیے جو اپنے فون کی مرمت کرنے کیلئے خود کو آرام دہ اور آسان محسوس کرتے ہوں ۔ مثال کے طور پر آئی فون 13 کی سکرین کو ہٹانے اور پھر تبدیل کرنے کیلئے 16 ٹولز اور 61 مراحل کا مجموعہ درکار ہےاور اس کا 61 صفحات پر مشتمل مینوئل ہے۔ ریٹیئر آشنزمیں بیٹریاں ‘ سکرینز اور فون کیسنگز کو تبدیل کرنا شامل ہے۔ ایپل نے ماضی میں سیلف ریٹیئر کے اخراجات پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں اس نے ڈیوائس ریپیئر سروسز پر پیسہ ضائع کیا ہے ۔ ٹیک فرمز پر مالی اور ماحولیاتی دونوں وجوہ کی بنا پر ہارڈ ویئر کی عمر کو بڑھانے کیلئے دباؤ ہے۔ 2021 سے واشنگ مشین اور ٹیلی ویژن جیسے اپلائنس مینوفیکچررز کو برطانیہ میں سپیئر پارٹس آفر کرنے کی ضرورت ہے ۔ برطانیہ میں رائٹ ٹو ریپیئر قانون یورپی یونین کے خطوط پر ہیں جن کا مقصد توانائی کو کم کرنا اور مصنوعات کی عمر بڑھانا ہے۔
یورپ سے سے مزید