• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، محکمہ جنگلا ت کی 22ایکڑ اراضی واگزار

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ جنگلات کے ہمراہ موضع سادات میاں غنڈی کوئٹہ میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی اراضی کی مالیت اربوں روپے میں ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ و چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے احکامات پر محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرکے تجاوزات مسمار اور قابضین کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی اراضی پر قائم تمام تعمیرات مسمار اور دوبارہ قبضہ روکنے کے لیے پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی۔
کوئٹہ سے مزید