• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سےتحریک انصاف لاہور کے عہدیداروں کی ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹر )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کی قیادت میں ضلع لاہور کے 11 ٹاؤنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی ، یونین کونسل اور بلاک کوڈ لیول تک جاری تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی فیصلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔چئیرمین تحریک انصاف نے تنظیموں کو مزید تیزی سے کام اور لاہور میں ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈور اور ڈور الیکشن کی تیاری اور حقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے کی جائے گی۔بڑھتی مہنگائی،گرتی معیشت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف شروع ہونے والی آج سے تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
لاہور سے مزید