• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز چالانوں کیخلاف ماربل ایسوسی ایشن کی ہڑتال، احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ماربل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز چالانوں کے خلاف کھاد فیکٹری روڈ پر ماربل تاجران نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے روڈ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں احتجاجی مظاہرے کی قیادت ماربل ایسوسی ایشن کے صدر مرزا نعیم بیگ،سینئر نائب صدر شیخ اکبر علی،جنرل سیکریٹری محمد خلیل،نائب صدر رانا صغیر احمد نے کی جبکہ مظاہرے میں عبدالرحیم، بشیر احمد،فضل اللہ،امان اللہ،خلیل احمد،محمد خضر،شیخ آ صف علی،تاج محمد،چوہدری نوید،عمران شاکر،کبیر خان،بہادر علی،محمد حنیف،محمد عتیق،عجب خان،محمد یوسف،محمد فرحان،محمد سلیم سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر لیبر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی،مرزا نعیم بیگ،شیخ اکبر علی،محمد خلیل،رانا صغیر احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیبر انتظامیہ آ ئے روز ماربل دکانداروں کو لاکھوں روپے کے نوٹس بھیج رہی ہے،اگر لیبر ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ نے ناجائز چالانوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو ماربل ایسوسی ایشن راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی ۔
ملتان سے مزید