• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چکن کو مٹن اور بیف پر فوقیت حاصل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

دنیا کے سب سے معروف سرچ انجن گوگل نے رواں سال پاکستان کی مقبول سرچز کی فہرست جاری کی تو معلوم ہوا کہ کھانوں کی ایک وسیع رینج سرچ کی گئی ہے۔

جب بات کھانوں کی ہو تو پاکستانیوں کا کسی سے مقابلہ ہی نہیں، اس کا اندازہ آپ اس بات سے ہی لگا لیجئے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث جب لاک ڈاؤن لگا تو کھانوں کے شوقین پاکستانیوں کو یہ فکر لاحق ہوگئی اب وہ اپنے من پسند ریسٹورینٹ سے کھانے کیسے آرڈر کریں گے۔

لیکن جیسے ہی کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی ہوئی تو پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار بہت جوش و جذبے سے منائے، یہاں تک کہ مختلف اقسام کے کھانے پکانے کی نت نئی ریسیپیز تلاش کرنے کے لیےگوگل کا رُخ بھی کیا۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ پاکستان کی مقبول سرچز کی فہرست کے مطابق چکن نے مٹن اور بیف پر سبقت حاصل کرلی جبکہ میٹھے میں براؤنیز کا چرچہ رہا۔

پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی کھانوں کی ریسیپیز:

1- چکن ریسیپی

2- پلاؤ ریسیپی

3- شامی کباب ریسیپی

4- چکن سوپ ریسیپی

5- نگیٹس ریسیپی

6- چکن پکوڑ۱ ریسیپی

7- وائٹ چکن ریسیپی

8- املی کی چٹنی کی ریسیپی

9- براؤنیز ریسیپی

10- ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی

خاص رپورٹ سے مزید