• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، چوہدری سعید

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ ) جمو ں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کنوینئر صدر چوہدری محمد سعید نے برانچ کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن اور امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے ، امریکہ بھارت اور پاکستان کا اتحادی ہے، پاکستان کو امریکہ کیساتھ تعلقات کو مسئلہ کشمیر کیساتھ مشروط کرے، خصوصا پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا ساتھ دیاہے، امریکہ یو کرین کی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالے ۔ چوہدری محمد سعید نے امریکی ترجمان کے بیان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جہاں آج تک چھوٹی قومیتوں کیساتھ نسلی تعصب برتا جاتاہے ، اگر بھارت جمہوری ملک ہے تو وہ کشمیر ی عوام کو حق خودارادیت کا حق کیوں نہیں دیتا ۔ چوہدری محمد سعید نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں سب سے نریندر مودی سرکار ہے،جو مسئلہ کشمیر، سیاہ چن، سر کریک و دیگر اہم معاملات حل نہیں کرنا نہیں چاہتی ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کیوں قائم کی گئی اس نے گزشتہ ستر برسوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کیا کردار ادا کیاہے ۔انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میں ہونیوالے انتخابات کو روکنے کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر ے ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر کے دونوں اطراف انتظامی اسمبلیوں کے قیام کیساتھ سیز فائر لائن ختم کی جائے وہاں اقوام متحدہ کی امن آرمی تعینات کی جائے ۔
یورپ سے سے مزید